Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

عالمی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

لاہور:(13ستمبر،2017)آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈرچرڈسننے کہا ہے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے کہا ہے کہ دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے آئیں جبکہ آزادی کپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

پی سی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتےہوئےآئی سی سی چیف ایگزیکٹونےکہاکہ سیکیورٹی صرف پاکستان کانہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے جبکہ ورلڈ الیون بمقابلہ پاکستان سریز ہرقسم کی کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔

ڈیوڈرچرڈسن کاکہناتھاکہ میچزکےانعقادمیں پی سی بی اورپاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کاکردارقابل تعریف ہے ،بہت جلدمزید آئی سی سی میچز پاکستان میں ہوں گے۔

صدر آئی سی سی ڈیوڈرچرڈسن کاکہناتھا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سےبہت محبت کرتےہیں،ان کاجذبہ دیکھ کربےحدخوشی ہوئی۔

اس موقع پرچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نےکہاکہ آئی سی سی کے تعاون سے آزادی کپ ممکن ہوا،ورلڈ الیون کے بعد دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

انہوں نےکہاکہ کراچی اسٹیڈیم کواپ گریڈکررہےہیں جبکہ خیبرپختونخواہ میں کرکٹ اکیڈمی بنانےکےلیےکےپی کےحکومت سےرابطےمیں ہیں۔

دونوں عہدیداروں نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کوخوش آئندقراردیتےہوئےکہاکہ ورلڈالیون کی آمدسےپاکستان پرانٹرنیشنل کرکٹ کےدروازےکھل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ ٹیم 2018 میں اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

  

 

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں