Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چمن میں برطانوی دور کے بنکر اور مورچے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

چمن میں برطانوی دور کے بنکر اور مورچے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

روس کی پیش قدمی روکنے کے لیے برطانوی دورکے سیکڑوں بنکر اور مورچے چمن کے پہاڑوں پر آج بھی دوسری جنگ عظیم کی یاد دلاتے ہیں۔یہ بنکر نما مورچے بلوچستان کے شہر چمن میں کوژک کے پہاڑ پر 1940ء میں برطانیہ نے روس کے خلاف تعمیر کرائے تھے۔ انگریز انجنیئروں نے 8 ہزار فٹ بلند وبالا پہاڑی سلسلوں پر 2 سو سے زائد بنکرز بنائے، جن میں توپ خانے، مشین گن، بم پروف مورچے اور بنکر نما حفاظتی برج شامل ہیں۔یہ مورچے مضبوطی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جبکہ ان میں سے بہت سے آج بھی اپنی اصل حالت میں برقرار ہیں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ایک مورچے کی پختہ دیوار 3 فٹ موٹی ہے، جبکہ اس میں چار سے پانچ انچ کے فاصلے پر 2، 2 انچ لوہے کی موٹی سی سلاخیں بھی نصب ہیں تاکہ مورچے طیارہ شکن ہتھیاروں سے متاثر نہ ہو سکیں۔چمن میں کوژک کا یہ پہاڑی سلسلہ اہم ترین دفاعی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ سطح سمندر سے 8880 فٹ بلند ہے، جو ایک خوبصورت سیاحتی مقام بھی ہے۔


News Source

چمن میں برطانوی دور کے بنکر اور مورچے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

loading...

تبصرہ کریں