Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بھارت، خود کو مرد ظاہر کر کے خاتون نے دو شادیاں کر لیں

بھارت، خود کو مرد ظاہر کر کے خاتون نے دو شادیاں کر لیں

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بجنور کی رہائشی سوئٹی سین بچپن ہی سے لڑکا بن کر رہتی تھی۔ 2013 میں اس نے کرشنا کے نام سے فیس بک پر اکاﺅنٹ بنایا اور مردانہ روپ میں اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوئٹی سین نے سوشل میڈیا پر کئی خواتین سے دوستی کی جبکہ 2014 میں خود کو علی گڑھ کے ایک بزنس مین کا بیٹا ظاہر کر کے ریاست اتراکھنڈ کی ڈبل ماسٹرز خاتون کامینی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد سوئٹی نے جہیز کے لئے کامینی کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور مبینہ طور پر اس کے گھر والوں سے ساڑے 8لاکھ روپے وصول کر لئے۔

کامینی نے میڈیا کو بتایا کہ سوئٹی سین شادی کے بعد خود کو مرد ظاہر کرنے کے لئے سگریٹ اور شراب نوشی بھی کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق سوئٹی سین نے دو سال بعد ایک اور خاتون نیشا سے شادی کی اور کرائے کے گھر میں دونوں بیویوں کو ساتھ رکھا تاہم نیشا کو شک ہو گیا کہ مرد سمجھ کر جس سے شادی کی ہے وہ مرد نہیں بلکہ عورت ہے تو اس نے تھانے میں رپورٹ درج کرا دی جس پر پولیس نے سوئٹی سین کو گرفتار کر کے جعلسازی اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کر لیا۔

دوران تفتیش سوئٹی سین نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچپن ہی سے لڑکوں جیسے کپڑے پہنتی اور ہیئر اسٹائل رکھتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوئٹی سین کے گھر والوں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں شادیوں کے وقت وہ بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ شادی کے بعد وہ اس کے گھر بھی گئے تھے۔


News Source

بھارت، خود کو مرد ظاہر کر کے خاتون نے دو شادیاں کر لیں

تبصرہ کریں