Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سمندر کی گہرائی کتنی ہے؟

سمندر کی گہرائی کتنی ہے؟

ہماری نظروں سے اوجھل سمندر کی دنیا اس سے کتنی گہرے ہیں۔ ہم پوری زمین اور اس کے تمام مال و اسباب ڈال کر بھی سمندر کو نہیں پاٹ سکتے، بلکہ اس کے بعد بھی یہ دو کلومیٹر گہرا ہوگا۔ یہ زمین کی پراسرار ترین دنیا ہے، جس کا صرف 5 فیصد حصہ دریافت ہو سکا ہے۔ باقی 95 فیصد کسی نے نہیں دیکھا۔انسان کسی بھی سمندر میں 100 میٹر کی گہرائی تک جا سکتا ہے، 11 کلومیٹر گہرے سمندر میں صرف ابتدائی 100 میٹر ہی ایسا سمندر کہا جا سکتا ہے جسے انسان نے کسی حد تک دیکھ رکھا ہے۔ 500 میٹر نیلی وہیل کا سب سے زیادہ گہرا غوطہ ہے۔ یہ انسان کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے لیکن پینگوئین اس سے بھی نیچے تک جاسکتے ہیں یعنی 35 میٹر مزید گہرائی میں۔ اس جگہ پانی کا دباﺅ بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ ایک ہزار میٹر کے بعد سمندر کا خوفناک روپ شروع ہوجاتا ہے۔ کیونکہ یہاں سے آگے سورج کی روشنی ساتھ نہیں دیتی اور اگلے 10 کلومیٹر کا تمام علاقہ اندھیرے میں رہتا ہے۔ ایک ہزار میٹر، یعنی ایک کلومیٹر گہرائی میں پانی کا دباﺅ اتنا ہوتا ہے گویا کوئی انسان سیارہ زہرہ پر کھڑا ہو، یعنی فوری موت۔ دنیا کے تمام سمندروں کی اوسط گہرائی ناپی جائے تو یہ 4267 میٹرز بنتی ہے۔ لیکن یہاں سے سب سے زیادہ گہرائی میں جانے کے لیے اب بھی 6733 میٹر کا سفر باقی ہے۔ یعنی اگر ماﺅنٹ ایورسٹ بھی اس سمندر کے اندر ڈال دیا جائے تو بھی اس کا پتہ نہ چلے گا ۔


News Source

سمندر کی گہرائی کتنی ہے؟

تبصرہ کریں