Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چوہے 540 کلوگرام بھنگ کھاگئے، پولیس کی نرالی منطق

برطرف افسران کا کہنا ہے کہ پولیس گودام میں رکھی منشیات میں سے 540 کلوگرام کو چوہے کھا گئے۔ (فوٹو: فائل)

برطرف افسران کا کہنا ہے کہ پولیس گودام میں رکھی منشیات میں سے 540 کلوگرام کو چوہے کھا گئے۔ (فوٹو: فائل)

بیونس آئرس: ارجنٹائن پولیس نے گودام سے پُراسرار طور پر غائب ہونے والی 540 کلوگرام بھنگ (میریجوانا) کا الزام چوہوں پر دھر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن پولیس نے بیونس آئرس کے شمال مغرب میں واقع ایک سرکاری گودام سے 540 کلوگرام منشیات غائب ہونے کے مقدمے میں برطرف آٹھ اہلکاروں کو بچانے کےلیے انوکھا دعوی کردیا ہے۔ سابق کمشنر پولیس نےعدالت کو بتایا کہ گمشدہ منشیات چوری نہیں ہوئیں بلکہ گودام میں موجود چوہے انہیں کھا گئے ہیں۔

عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں سابق پولیس کمشنر جاویئر اسپیشیا اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کہا کہ چوہوں نے منشیات کھالی ہیں تاہم فرانزک ماہرین نے پولیس افسران کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چوہوں نے منشیات کی اتنی بڑی مقدار کھالی ہوتی تو ان کی لاشیں گودام سے ضرور ملتیں۔ عدالت نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 4 مئی تک کےلیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بیونس آئرس کے مذکورہ گودام میں گزشتہ دو سال کے دوران 6,000 کلوگرام بھنگ رکھوائی کی گئی تھی تاہم سابق کمشنر جاویئر کے بعد عہدہ سنبھالنے والے کمشنر ایمیلیو پورٹیرو نے گودام کے ریکارڈ (6000 کلوگرام) کے برخلاف 5460 بھنگ موجود ہونے اور 540 کلوگرام بھنگ غائب ہونے کا مقدمہ سابق کمشنر سمیت 8 اہلکاروں کے خلاف درج کرایا تھا۔


News Source

چوہے 540 کلوگرام بھنگ کھاگئے، پولیس کی نرالی منطق

loading...

تبصرہ کریں