Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سال  2070 تک ‘اسلام’ دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا، تحقیق

[ad_1]

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2070 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

امریکا میں واقع پیو ریسرچ سینٹر کے تحت ایک تحقیق کی گئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی آبادی 4 دہائیوں کے بعد 9.3ارب تک پہنچ جائے گی اور اس میں مسلمانوں کی آبادی میں 73 فیصدتک اضافہ ہوجائے گا۔

سال 2010 میں انڈونیشیا مسلم آبادی والا سب سے بڑا ملک تھالیکن 2050 تک یہ اعزاز بھارت کو حاصل ہوجائے گا اور بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔

تحقیق کے مطابق مسلمانوں میں آبادی بڑھنے کی شرح دوسرے مذاہب کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔جیسے جیسے دنیا کی آبادی بڑھتی جائے گی ویسے ہی ہندو اور عیسائی مذہب کی آبادی میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ یونائیٹڈ کنگڈم اور فرانس میں عیسائیوں کی آبادی میں 50 فیصد کم آجائے گی۔

سال 2050 تک یورپ میں مسلمانوں کی آبادی میں 10 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔

بشکریہ: بی بی سی/ ٹیلی گراف

[ad_2]

تبصرہ کریں