Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

برطانوی تاریخ کی کم عمر ترین لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

[ad_1]

قانونی مسائل کے باعث بچی کا نام ظاہرنہیں کیا گیا جب کہ لڑکے کے بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے،فوٹو:فائل

قانونی مسائل کے باعث بچی کا نام ظاہرنہیں کیا گیا جب کہ لڑکے کے بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے،فوٹو:فائل

 لندن: برطانیہ میں 11 سالہ لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے جسے برطانوی تاریخ میں سب سے کم عمر حاملہ لڑکی قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی تاریخ میں پہلی بار 11 سالہ لڑکی حاملہ ہو گئی ہے جو جلد بچے کی ماں بھی بننے والی ہے، بچے کی پیدائش کے بعد لڑکی کو کم  عمر ترین ماں بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو جائے گا۔ قانونی مسائل کے باعث بچی کا نام ظاہرنہیں کیا گیا جب کہ لڑکے کے بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: 12 سالہ لڑکی اور13 سال کا لڑکا برطانوی تاریخ کے کم عمرترین والدین

واضح رہے کہ 3 سال قبل بھی برطانیہ میں 12 سالہ لڑکی اور13 سالہ لڑکے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو پرائمری اسکول میں زیرتعلیم تھے جنہیں کم ترین والدین ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

[ad_2]

تبصرہ کریں