Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مسلسل 50 گھنٹے گاڑی کو چومنے پر خاتون کار جیت گئی

[ad_1]

آسٹریلیا میں ہونے والے اس دلچسپ مقابلے میں مسلسل 50 گھنٹے کار چومنے والے والے کیلیے کار انعام میں رکھی گئی تھی

آسٹریلیا میں ہونے والے اس دلچسپ مقابلے میں مسلسل 50 گھنٹے کار چومنے والے والے کیلیے کار انعام میں رکھی گئی تھی

ٹیکساس: امریکی شہر آسٹن میں کاروں کو چومنے کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں خاتون نے مسلسل 50 گھنٹے تک کار چوم کر نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ کار بھی اپنے نام کرلی۔

اس مقابلے کو ایک مقامی ایف ایم ریڈیو نے منعقد کیا تھا جس میں کمپنی نے اپنی نئی نویلی گاڑی ’’آپٹما ایل ایکس 2017‘‘ بطور انعام رکھی تھی۔ مقابلہ شروع ہوتے ہی قریباً 20 افراد نے اپنے ہونٹ کار سے چپکادیئے اور سب کار پر زیادہ سے زیادہ وقت گزار کر کار جیتنا چاہتے تھے۔

اس مقابلے کا ایک ہی سادہ اصول رکھا گیا تھا کہ اگر کوئی مرد یا خاتون 50 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی کار کو چومتا رہے تو گاڑی اسے انعام میں عطا کردی جائے گی لیکن ہر گھنٹے بعد 10 منٹ کے وقفے کی اجازت دی گئی تھی۔ اب اگر ایک سے زائد افراد 50 گھنٹےسے زیادہ وقت تک کار چومتے رہتے ہیں تو پھر فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہونا تھا۔

لوگ 10 منٹ کے وقفے میں غسل خانے جانے، کچھ کھا یا پانی پی سکتے تھےاس کے بعد دوبارہ ان کے ہونٹ کار سے لگنے چاہیے تھے ورنہ وہ مقابلے سے باہر کیے جاسکتے تھے۔

مقابلے میں شریک بعض افراد کے ہونٹ سوکھنے لگے اور وہ رضاکارانہ طورپر پیچھے ہٹ گئے لیکن 21 سالہ لڑکی نے کہا کہ اس کے منہ میں چھالے پڑچکے ہیں جب کہ بعض کے ناک سرخ ہوگئے اور کچھ کی گردن اکڑ کر رہ گئی۔

وقت گزارنے کے لیے بعض شرکا نے ہیڈفون پر موسیقی سنی اور آنکھیں بند کرکے کار سے اپنے ہونٹ چپکائے رکھے۔ آخرکار 50 گھنٹے مکمل ہوگئے اور 7  شرکا میدان میں ڈٹے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے مقابلے کا خاتمے اور قرعہ اندازی کا اعلان کیا۔ قرعہ اندازی میں کار کا تحفہ 30 سالہ خاتوننام آگیا تاہم بقیہ افراد کو تحفے اور کنسرٹ ٹکٹ دیئے گئے۔ یہ مقابلہ فیس بک پر بھی براہِ راست نشر کیا گیا تھا۔

[ad_2]

تبصرہ کریں