Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اسٹیٹ بینک نے چینی کرنسی میں تجارت کرنے کی اجازت دیدی

چینی کرنسی میں تجارت اور دونوں ملکوں کے لیے طویل مدتی فوائد کا سبب بنے گی، اسٹیٹ بینک  - فوٹو: فائل

چینی کرنسی میں تجارت اور دونوں ملکوں کے لیے طویل مدتی فوائد کا سبب بنے گی، اسٹیٹ بینک – فوٹو: فائل

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری و نجی اداروں کو چینی کرنسی میں تجارت کرنے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں تجارت کے لیے چینی کرنسی کے استعمال کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ چینی کرنسی میں تجارت اور دونوں ملکوں کے لیے طویل مدتی فوائد کا سبب بنے گی اور پاکستان میں بینک آف چائنا کے آغاز سے آن شور چینی مارکیٹوں تک رسائی مزید بہتر ہو جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چینی یوآن کرنسی میں درآمدات، برآمدات اور مالی لین دین کو یقینی بنانے کے لیے جامع پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان اور چین کے سرکاری اور نجی ادارے تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لیے چینی یوآن کو منتخب کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ضوابطی فریم ورک کے تحت تجارت و سرمایہ کاری لین دین میں چینی یوآن کے استعمال میں سہولت دی جاچکی ہے، پاکستان میں چینی یوآن کو امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کی طرح مساوی حیثیت حاصل ہے اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ کو پاکستان میں چینی یوآن کے تصفیے اور کلیئرنگ کا مقامی سیٹ اپ بنانے کی اجازت ہے جب کہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں کے آر ایم بی اکاؤنٹس کھول سکتا ہے۔


News Source

اسٹیٹ بینک نے چینی کرنسی میں تجارت کرنے کی اجازت دیدی