Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

روزنامہ ایکسپریس کے کامرس ایڈیٹر کامران عزیز انتقال کرگئے

ایکسپریس ملازمین، پی ایف یو جے، کے یوجے کا اظہار تعزیت، مئیر کراچی کا بھی افسوس۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس ملازمین، پی ایف یو جے، کے یوجے کا اظہار تعزیت، مئیر کراچی کا بھی افسوس۔ فوٹو: ایکسپریس

 کراچی:  روزنامہ ایکسپریس کے کامرس ایڈیٹر سید کامران عزیز انتقال کر گئے۔

سید کامران عزیز جمعے کے روز دفتری امور انجام دے رہے تھے کہ انھیں اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس پرانھیں قومی ادارہ برائے امراض قلب لے جایا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں انتقال کرگئے،مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ 2بچے ،5 بہنوں اور والدہ کوچھوڑا ہے، ان کی میت آبائی علاقے شہداد پور روانہ کردی گئی جہاں ان کی نمازجنازہ اداکی جائے گی اور انھیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

انتقال کی خبرسن کرایکسپریس میڈیاگروپ کے ساتھی اور پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل جی ایم جمالی،کے یوجے کے صدرسید حسن عباس ،ناصرشریف ،احتشام مفتی ،کاشف حسین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد مرحوم سید کامران عزیز کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی اوراہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے کارکنوں نے سید کامران عزیز کے انتقال پردلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظٓہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی ہے۔

علاوہ ازیں مئیرکراچی وسیم اختر نے سید کامران عزیز کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے ،بیان میں وسیم اختر نے کہا کہ روزنامہ ایکسپریس کے کامرس ایڈیٹر سید کامران عزیز ایک کہنہ مشق صحافی تھے اور انھو ں نے اپنے شعبے میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وسیم اختر نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت جگہ عطافرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی توفیق عطا فرما ئے۔


News Source

روزنامہ ایکسپریس کے کامرس ایڈیٹر کامران عزیز انتقال کرگئے