Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 136 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں11روپے75 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں11روپے75 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

Loading ... Loading …

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے75 پیسے کا اضافہ ہوگیا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے وزیراعظم نے مذاکرات کی منظوری دیدی ہے۔


News Source

روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 136 روپے سے بھی تجاوز کرگیا