Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ایف بی آرمیں گریڈ 17 تا 20 کے 19 افسران کے تبادلے

گریڈ20کے8،19کے5،18کے4اور17کے2افسرتبدیل کیے گئے،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو : فائل

گریڈ20کے8،19کے5،18کے4اور17کے2افسرتبدیل کیے گئے،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: ایف بی آرنے متعدد چیف کمشنرز ان لینڈریونیو، ایڈیشنل کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکریٹریز سمیت گریڈ 17 تا 20 کے مجموعی طور پر 19 افسر تبدیل کردیے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں جن میں بتایا گیا کہ کہ گریڈ20کے 8 افسر، گریڈ 19 کے 5افسر، گریڈ 18 کے 4 افسر او گریڈ 17 کے2 افسر تبدیل کیے گئے ہیں۔

تبدیل کیے جانیوالے افسروں میں گریڈ 20 کے چیف امتیاز احمد کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو(انکم ٹیکس پالیسی، ٹی ایف ڈی و ہیومن ریسورس مینجمنٹ)لارج ٹیکس پئیر یونٹ اسلام آباد، قیصر محمود کو کمشنر ان لینڈ ریونیو ہیومن ریسورس مینجمنٹ ایل ٹی یو اسلام آباد سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ملتان، ناصر اقبال کو چیف ایف بی آرہیڈ کوارٹر سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ٹو لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد ، مس شازیہ میمن کو کمشنر ان لینڈ ریونیو براڈننگ آف ٹیکس بیس ریجنل ٹیکس آفس ٹو سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو ٹو کراچی، محمد یاسر پیرزادہ کو چیف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے تبدیل کرکے کمشنران لینڈ ریونیو ایل ٹی یو لاہور، محمد ماجد کو چیف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو لاہور، شبیہہ الاعجاز کو چیف ان لینڈ ریونیو پالیسی ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو(ہیومن ریسورس مینجمنٹ)ایل ٹی یو لاہور، ڈائریکٹر لا رفیق الرحمٰن کو ڈائریکٹریٹ لا کراچی سے تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو(براڈننگ آف ٹیکس بیس) آر ٹی او ٹو کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تبدیل کیے جانیوالے گریڈ 19 کے افسرخالد جمیل کو سیکریٹری ایف بی آرسے تبدیل کرکے چیف(او پی ایس)ان لینڈ ریونیو پالیسی ونف ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، بیرسٹر نوشیروان خان کوسیکریٹری ایف بی آر سے تبدیل کرکے چیف(او پی ایس) لیٹیگیشن اینڈ مینجمنٹ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، عبدالجواد کو سیکریٹری ایف بی آرسے تبدیل کرکے سیکریٹری (آئی پی یو ایم ہیومن ریسورس مینجمنٹ ونگ)ایف بی آر ہیڈ کوارٹر، مس سمیرا محمود قاضی کو سیکریٹری ایف بی آر سے تبدیل کرکے سیکریٹری ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد اور عامر رحمٰن کو سیکریٹری ایف بی آرسے تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تبدیل کیے جانے والے گریڈ 18 اور 17 کے افسران میں محمد اسفندر یار جنجوعہ، ظفر اقبال، عطاء محمد ناصر، محمد عاصم قادر حیی، علی سعید اور احمد مجتبٰی شامل ہیں۔

 


News Source

ایف بی آرمیں گریڈ 17 تا 20 کے 19 افسران کے تبادلے