Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

قومی بچت اسکیم پر منافع کی شرح میں اضافہ

سیونگ اکاؤنٹس پر منافع 6 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد سالانہ کردیا گیا (فوٹو: فائل)

سیونگ اکاؤنٹس پر منافع 6 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد سالانہ کردیا گیا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ قومی بچت نے اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت اسکیموں پر منافع میں 14 ماہ بعد اضافہ

نوٹی فکیشن کے مطابق  بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ 910 روپے سے بڑھا کر 990 روپے ماہانہ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ 732 روپے سے بڑھا کر 810 روپے ماہانہ، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس 3800 روپے سے بڑھا کر 4300 روپے ماہانہ، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس 13800 سے بڑھا کر 16000 روپے جب کہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع 6 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد سالانہ کردیا گیا ہے۔


News Source

قومی بچت اسکیم پر منافع کی شرح میں اضافہ