Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سردی بڑھتے ہی اوگرا نے ایل پی جی مزید مہنگی کر دی

گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 23 روپے اضافہ، نئی قیمت 1361روپے مقرر
فوٹو: فائل

گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 23 روپے اضافہ، نئی قیمت 1361روپے مقرر
فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  سردی اور دھند بڑھتے ہی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو2 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت115روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر23 روپے مہنگا کرکے نئی قیمت1361روپے مقررکی گئی ہے۔


News Source

سردی بڑھتے ہی اوگرا نے ایل پی جی مزید مہنگی کر دی