Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سعودی عرب اور یواے ای سے ملنے والے قرض پر سود ادا کرنا ہوگا، وزیر خزانہ

 پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، اسد عمر، فوٹو: فائل

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، اسد عمر، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یواے ای سے ملنے والے قرض پر سود ادا کرنا  ہوگا۔

ایک بیان میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں اورآئی ایم ایف نے کوئی غیرمعاشی شرط نہیں لگائی اس لیے جیسےہی اچھاپروگرام فائنل ہوگاتوآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرلیں گے۔

اسد عمر نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر بھی کوئی شرائط نہیں ہیں البتہ سعودی عرب اور یواے ای سے ملنے والے قرض پر سود ادا کرنا  ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دوست ممالک سے ملنے والی رقم اِس سال کا خسارہ پورا کرنے کیلیے کافی ہے، اسد عمر

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کےلیےاہم فیصلےکررہےہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ، پی ٹی آئی کے پہلے 4 ماہ میں افراط زرمیں0.4 فیصداضافہ ہوا  جب کہ درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں صرف امیروں کےلیےبڑھائی گئیں، بجلی و گیس کے ٹیرف میں اضافہ کم آمدنی والوں کے لیے نہیں کیا گیا۔


News Source

سعودی عرب اور یواے ای سے ملنے والے قرض پر سود ادا کرنا ہوگا، وزیر خزانہ