Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستان کا قرضوں پر انحصار بڑھنا خطرے کی گھنٹی ہے، موڈیز

موڈیزنے جون2018 میں زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کی بنیاد پر پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی بی تھری کردی تھی۔ فوٹو: فائل

موڈیزنے جون2018 میں زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کی بنیاد پر پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی بی تھری کردی تھی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرپر دباؤ کی وجہ سے بیرونی قرضوں پر انحصار بڑھ گیاہے جو خطرے کی گھنٹی ہے۔

موڈیز نے پاکستان سمیت 24 ممالک کے2019 کے آؤٹ لک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کا بیرونی قرضوں کا حجم اس حد تک بڑھ گیاہے کہ سال2019 میں ان کی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرناکافی ہوں گے۔ واضح رہے کہ موڈیزنے جون2018 میں زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کمزور ہونے کی بنیاد پر پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی بی تھری کردی تھی۔


News Source

پاکستان کا قرضوں پر انحصار بڑھنا خطرے کی گھنٹی ہے، موڈیز

تبصرہ کریں