Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

حکومت نے چین سے مزید 3 معاہدے کیے ہیں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیارنے کہا ہے کہ ملک کا ڈھانچہ گزشتہ حکومتیں کھوکھلا کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیارنے بتایا کہ حکومت نے چین سے مزید 3 معاہدے کیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتی ترقی ، زرعی تعاون اور سماجی معاشرتی ترقی کے معاہدے اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر پل اور سڑکیں اسی سال مکمل ہوں گی۔

مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ ملک کا ڈھانچہ گزشتہ حکومتیں کھوکھلا کرگئیں، ترقی اورخوشحالی آئندہ 2 سالوں میں واضح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شمالی جنوبی سڑکوں کو وسعت دی جائے گی، رحیم یار خان میں پاورپراجیکٹ اور پانی کے ذخائر بنائیں گے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کے لیے تعداد پوری کررہے ہیں، صوبہ جنوبی پنجاب صوبہ کا سیکرٹریٹ جون سے قبل بنائیں گے۔

گزشتہ ماہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی توجہ ملک سے غربت کے خاتمے پر ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا۔

install suchtv android app on google app store


News Source

حکومت نے چین سے مزید 3 معاہدے کیے ہیں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی