Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

رواں سیزن میں ملکی کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی

رواں سیزن میں ملکی کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں برس ہونے والی کپاس کی پیداوار گزشتہ سیزن سے 8 لاکھ 27 بیلزکم رہی۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس کپاس کی پیداوار کا حجم 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز رہاجبکہ گزشتہ سیزن میں کپاس کی پیداوار کا حجم 1 کروڑ 14 لاکھ بیلز سے زائد رہا تھا۔

رواں سیزن کی پیداوار میں سے ٹیکسٹائل کمپنیوں نے 90 لاکھ جبکہ برآمد کنندگان نے 1 لاکھ بیلز خریدیں۔

خیال رہے کہ موجوہ حکومت نے پہلے ہی سال میں کپاس کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کپاس پر ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ کا اطلاق یکم فروری سے ہوگیا ہے اور یہ مراعات 30 جون 2019 تک جاری رہے گی۔

ماہرین کے مطابق ٹیکسوں میں مراعات سے ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

رواں سیزن میں ملکی کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی