Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

گوادر فری زون کیلیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں چھوٹ دیئے جانے کا امکان

ڈیوٹی فری مشینری منگوانے کی اجازت دی جائیگی، یہ سی پیک کے اہم منصوبوں میں شامل ہے۔ فوٹو: فائل

ڈیوٹی فری مشینری منگوانے کی اجازت دی جائیگی، یہ سی پیک کے اہم منصوبوں میں شامل ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: گوادر فری زون کیلیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل بنانے اور نیشنل ہائی ویز نیٹ ورک سے ملانے کے منصوبے ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کیلیے عارضی بنیادوں پر ڈیوٹی فری مشینری اورکشتیاں منگوانے کی اجازت دینے سمیت گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کیلیے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ و رعایات دیے جانے کا امکان ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) آج (منگل) امور میری ٹائم ڈویژن کی جانب سے بھجوائی جانیوالی سمری کا جائزہ لے گی۔

یاد رہے کہ ای سی سی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 9بجے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

 


News Source

گوادر فری زون کیلیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں چھوٹ دیئے جانے کا امکان