Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت

وزیرخزانہ اسد عمر زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزارت صنعت و پیداوار نے ای سی سی کو پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق نیب مقدمات پر بریفنگ دی۔

کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزارت غذائی تحفظ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی پر بریفنگ دی۔

جس پر کمیٹی نے ملک میں کھاد کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اکتوبر تک پلانٹس کو فعال رکھنے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ ای سی سی نے افرادی قوت کی برآمد اورانسانی وسائل کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی سربراہی میں ٹاسک فورس بھی قائم کردی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی غذائی مصنوعات پر لیبلنگ کی بھی منظوری دے دی اور بندر گاہ پر کارگو کی کلیئرنگ کے لیے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت

تبصرہ کریں