Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مہنگائی جانچنے کے طریقہ پر نظر ثانی کا اصولی فیصلہ

حتمی فیصلہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

حتمی فیصلہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی جانچنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے مہنگائی جانچنے کے طریقہ کار پر کابینہ اراکین کے تحفظات دور کرنے کیلیے ملک میں مہنگائی جانچنے کے طریقہ پر نظر ثانی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگا۔

اس کے علاوہ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کا تعین کرنے کیلیے شماریات ڈویژن کی جانب سے اختیار کردہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقہ کار کی اہلیت کے معیار (Authenticity)کا جائزہ لینے کیلیے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

 


News Source

مہنگائی جانچنے کے طریقہ پر نظر ثانی کا اصولی فیصلہ

تبصرہ کریں