Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

عوام تھری اے نامی الائنس کمپنی میں سرمایہ کاری نہ کرے: ایس ای سی پی

ایس ای سی پی نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تھری اے نامی الائنس کمپنی میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں مذکورہ کمپنی غیر قانونی طور پر فنڈز یا سرمایہ کاری وصول کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے عوام الناس کیلئے پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میسرز تھری اے الائنس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کے ایس ای سی پی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور کمپنی کو بلوچستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایک غلط اور گمراہ کن خبر بھی اخبارات میں شائع کی گئی ہے، ایس ای سی پی عوام کو انتباہ کرتا ہے کہ مذکورہ کمپنی میسرز تھری اے الائنس عوام سے غیر قانونی طور پر فنڈز یا سرمایہ کاری وصول کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔

جس کے باعث ایس ای سی پی نے کمپنی کو بند کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ایس ای سی پی کے ساتھ معاملات طے پانے کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

کمپنی کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے پر تھری اے الائنس کے خلاف کمپنیز ایکٹ2017 کی دفعہ301 کے تحت اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

عوام تھری اے نامی الائنس کمپنی میں سرمایہ کاری نہ کرے: ایس ای سی پی