Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان ’ماموں‘ بن گئے، ان کی بہن اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سوہا علی خان نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بولی وڈ ادکارہ کنال کھیمو سے 2015 میں شادی کی تھی۔

جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ’نو راتڑی‘ کے تہوار کے موقع پر ہوئی۔

سوہا علی خان اور کنال کھیموں نے رواں برس اگست میں ہندو مذہب کی رسومات کے تحت بچے کے لیے ’ بے بی شوور‘ کا پروگرام بھی منعقد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوہا علی خان اور کنال کیمو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بھارت کی بعض ریاستوں اور ہندو خاندانوں میں یہ پروگرام اس وقت منعقد کیا جاتا ہے، جب کوئی خاتون امید سے ہوتی ہیں۔

اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کا اعلان اداکار کنال کھیمو نے اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ان کے ہاں چاند جیسی بیٹی پیدا ہوئی ہے، اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بیٹی کی پیدائش پر کنال کھیمو اور سوہا علی خان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی، جب کہ سیف علی خان آن لائن کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی دونوں کو مبارک باد دی گئی۔

مزید پڑھیں: ساڑھی پہننے پر سوہا علی خان پر تنقید

بیٹی کی پیدائش سے 4 دن قبل ہی سوہا علی خان نے اپنے ٹوئٹر پر اپنی دوست نینا کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے میٹرنٹی کے لیے نئے ڈزائن کے کپڑوں سے متعلق بھی بات کی۔

اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بھابی کرینا کپور اور ان کی بہن کرشمہ کپور سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کی تھی۔


News Source

سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شناختی عنوان:,