Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بولی وڈ فلم ساز کندن شاہ چل بسے

بولی وڈ کے معروف اور نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ساز کندن شاہ 69 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

کندن شاہ نے پہلی فلم ’جانے بھی دو نہ یارو‘ 1983 میں بنائی، اگرچہ فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا، لیکن انہیں اسی فلم پر نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔

کندن شاہ کو نیشنل ایوارڈ سابق وزیر اعظم اندھرا گاندھی نے دیا تھا، جو بعد ازاں انہوں نے 2015 میں فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) پونے میں طلبہ پر ہونے والے تشدد پر احتجاجاً واپس کردیا تھا۔

کندن شاہ نے پونے کے ایف ٹی آئی آئی انسٹی ٹیوٹ میں فلم اور ٹیلی وژن کے کئی اداکاروں کو کامیڈی اور آرٹ کی تعلیم بھی دی، وہ چند سالوں تک ادارے سے بطور استاد وابستہ رہے۔

کندن شاہ نے فلموں کے علاوہ بھارت کے مختلف ٹی وی چینلز کے لیے بھی ڈرامے اور سیریل تیار کیے، ماضی میں دور درشن میں ان کے ڈراموں کو بہت سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ونود کھنہ کینسر کے باعث چل بسے

کندن شاہ نے ایک درجن سے زائد بولی وڈ فلمیں اور ٹی وی سیریل تیار کیے، ان کی آخری فلم 2014 میں آنے والی ’پی سے پی ایم تک‘ تھی۔

کندن شاہ کی سب سے معروف فلموں میں ’جانے بھی دو نہ یارو، کبھی ہاں، کبھی ناں، کیا کہنا، ہم تو محبت کرے گا، دل ہے تمہارا اور ایک سے بڑھ کر ایک جیسی فلمیں شامل ہیں۔

کندن شاہ کی آخری رسومات میں روینہ ٹندن، رتنا پھاٹک شاہ نے بھی شرکت کی—فوٹو: دکن کیرونیکل
مزید پڑھیں: بھارتی اداکار ٹام آلٹر چل بسے

کندن شاہ کی 1993 میں آنے والی فلم ’کبھی ہاں، کبھی ناں‘ میں شاہ رخ خان ایکشن میں نظر آئے، جب کہ 2000 میں آنے والی ’کیا کہنا‘ میں سیف علی خان، پریٹی زنٹا، چندر چرن سنگھ، فریدہ جلال اور انوپم کھیر نظر آئے۔

اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’ہم تومحبت کرے گا‘ میں بوبی دیول اور کرشمہ کپور ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آئے، 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل ہے تمہارا‘ میں پریٹی زنٹا، ارجن رامپال اور ماہیما چوہدری کے ٹرائی اینگل پیار کو دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار امرت پل چل بسے

کندن شاہ کئی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کے چل بسنے پر اداکار شاہ رخ خان، انیل کپور، کرن جوہر اور دیگر بولی وڈ شخصیات نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کی آخری رسومات میں نصیر الدین شاہ، رتنا پھاٹک شاہ اور روینہ ٹنڈن سمیت دیگر اداکاروں، فلم سازوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔


News Source

بولی وڈ فلم ساز کندن شاہ چل بسے

شناختی عنوان:,