Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر جان ابراہم پر مقدمہ

mm

بولی وڈ اداکار جان ابراہم کی فلم ‘ستیہ میو جیتے’ کا ٹریلر 28 جون کو جاری ہوا تھا جس میں انہیں زنجیروں کا ماتم کرتے دکھایا گیا ہے اور اس کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 28 جون کو جاری ہونے والا ٹریلر خوب وائرل ہو رہا ہے تاہم اب اس پر ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

حیدرآباد کے ایک بی جے پی اقلیت کے جنرل سکریٹری سید علی جعفری نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فلم کا ٹریلر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا ہے۔

معاملہ سے وابستہ ایک وکیل کا کہنا ہے کہ ٹریلر میں عزاداری محرم کی غلط طریقہ سے منظر کشی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کے تخلیق کار اس سین کے بغیر بھی فلم کو بہتر طریقہ سے دکھا سکتے تھے جبکہ فلم کا عزادری محرم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اس سے ایک طبقے کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ سید علی جعفری کا کہنا ہے کہ اس فلم ٹریلر سے نہ صرف انہیں بلکہ پورے شیعہ طبقے کو سخت اعتراض ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلم سے عزادری محرم کے مناظر حذف کئے جائیں۔

ٹریلر کے مطابق ‘ستیہ میو جیتے’ کی کہانی بدعنوانی مٹانے والے ایک پولس افسر کی زندگی پر مبنی ہے۔ جو بدعنوان افسروں کو قتل کرنا شروع کر دیتا ہے اور شہر میں ایک دہشت کا ماحول بن جاتا ہے۔ فلم میں منوج باجپائی اور جان ابراہم اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

یاد رہے فلم 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اکشے کمار کی فلم ‘گولڈ ‘ بھی اسی روز ریلیز ہورہی ہے۔


News Source

مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر جان ابراہم پر مقدمہ

شناختی عنوان:,