Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

وینیسا مارکز پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹی وی شو ای آر کی سابقہ اداکارہ وینیسا مارکزاپنے گھر میں پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

جمعے کولاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹنینٹ جو مینڈوزانے رپورٹرز کو بتایا کہ جمعرات کی صبح مارکز کے مالک مکان کی اطلاع کے بعد افسران 1100بلاک فریمونٹ ایوینیو پہنچے۔

لیفٹنینٹ کے مطابق مارکز ذہنی بیمار لگ رہی تھیں۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ مرکز کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے بلائے گئے ہوں۔

منڈوزا نے بتایا کہ جنوبی پیساڈنا پولیس کے پہنچنے کے بعد مارکز کچھ طبی مسائل میں مبتلا تھیں۔ ذہنی معالجوں اور افسران سے 90منٹ بات کرنے بعد وہ بہت زیادہ مزاحمتی ہوگئیں۔

منڈوزا نے بتایا کہ خاتون نے افسران پر بندوق تان لی۔ افسران نے فائر کھول دیا اور اداکارہ کو گولی لگ گئی جس کے بعد اسپتال میں ان کی موت ہوئی۔

The Guardian بشکریہ


News Source

وینیسا مارکز پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق

شناختی عنوان:,