Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نام سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

salkhan

بگ باس بھارت کا سب سے متنازعہ ترین ریالٹی شو ہونے کے ساتھ ساتھ مقبول ترین شو بھی ہے۔ اس شو کی میزبانی کے فرائض گزشتہ کچھ سیزنز سے بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان سرانجام دے رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان خان سے قبل اس شو کی میزبانی کیلئے کسے منتخب کیا گیا تھا؟

تفصیلات کے مطابق سلمان خان سے قبل اس شو کی میزبانی کے لئے بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو منتخب کیا گیا تھا۔ اس شو کے حوالے سے ہی ایک پریس کانفرنس کے درمیان سلمان خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے قبل اس شو کی میزبانی کی پیشکش میرے دوست شاہ رخ خان کو کی گئی تھی اور مجھے اس بات کا علم نہیں تھا۔

سلمان خان نے بتایا کہ ان دنوں شاہ رخ خان پراگ کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور بعدازاں ان کا کندھا بھی زخمی ہوگیا تھا۔ کندھا زخمی ہونے کے بوعث انہوں نے شو کی میزبانی کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد شو کی میزبانی میرے حصے میں آگئی۔

اس موقع پر سلمان خان نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اگر انہیں کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو وہ ایک بار پھر بولی وڈ کے بادشاہ کے ساتھ فلم کرنا چاہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری فلم ‘ٹیوب لائٹ’ میں ان کا آنا فراخ دلی تھی، اسی طرح مجھے آپ ان کی فلم ‘زیرو’ میں دیکھ سکیں گے۔

اس تمام تر گفتگو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنے کیریئر کی شروعات میں ممبئی آیا تو سلمان خان کے والد نے مجھے بڑا سہارا دیا، انہوں نے رہنے کے لئے چھت اور کھانا پینا میسر کیا۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے اپنے سپر اسٹار بننے کا کریڈٹ بھی سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دے دیا۔


News Source

نام سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

شناختی عنوان:,