Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اسپیشل میک اپ کے بعد یکسر تبدیل ہوجائے والے بولی وڈ اداکار

00

میک اپ ایک ایسی چیز ہے جس کا اگر درست طریقے سے استعمال کی جائے تو یہ انسان کی شخصیت کو ابھارنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ میک اپ کے استعمال سے انسان کی شخصیت کو اس قدر بدلا جاسکتا ہے کہ دیکھنے والا پہچاننے سے ہی قاصر رہ جائے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ اداکاروں کے ایسے اسپیشل میک اپس دکھانے جارہے ہیں جنہیں اپلائی کرکے انہیں پہچاننا تک ناممکن ہوگیا۔ میک اپ سے کی گئی اس مہارت کو ذیل میں ملاحظہ کریں۔

گووندا

Govinda – Had Kar Di Aapne

فلم ‘حد کردی آپ نے’ کے ایک سین میں گووندا کی پوری فیملی کو دکھایا گیا ہے جس میں ان کی ماں، باپ، بہن، دادا، دادی وغیرہ شامل ہیں۔ گووندا میک اپ کرکے بالکل پہچانے نہیں جارہے تھے۔

کمال حسن

Kamal Haasan – Chachi 420

فلم ‘چاچی 420’ میں کمال حسن کی اداکاری نے مداحوں کے دل خوب جیتے، کمال حسن چاچی کے روپ میں بالکل بھی پہچانے نہیں جارہے تھے۔

رنبیر کپور

Ranbir Kapoor – Barfi

رنبیر کپور کا شمار بولی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے، فلم ‘برفی’ میں ان کو ایسا میک اپ کیا گیا کہ کوئی بھی نہ پہچان سکا۔

ہریتک روشن

Hrithik Roshan -Dhoom 2

ہریتک روشن کا شمار بولی وڈ کے سب سے ہینڈسم اداکاروں میں ہوتا ہے، فلم ‘دھوم 2’ میں انہوں نے وِلن کا کردار ادا کیا۔ فلم میں کچھ سیکنڈز کیلئے انہوں نے اپنی پہچان چھپائی ہے جس کیلئے ایسا میک اپ کیا گیا کہ بالکل بھی پہچان میں نہیں آرہے تھے۔

راج کمار راؤ

Rajkummar Rao – Raabta

راج کمار راؤ نے آخری مرتبہ فلم ‘استری’ میں کام کیا، تاہم انہیں فلم ‘برفی’ ایسا میک اپ کیا گیا کہ ان کا بڑے سے بڑا مداح بھی پہچاننے سے قاصر رہا۔

وکرم

Vikram – I

ایک فلم میں وکرم بھی ایسا روپ دھار چکے ہیں کہ انہیں پہچاننا بھی ناممکن ہوگیا تھا۔


News Source

اسپیشل میک اپ کے بعد یکسر تبدیل ہوجائے والے بولی وڈ اداکار

شناختی عنوان:,