Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

شادی کے بعد اپنی شخصیت نہیں بدلوں گا، رنویر سنگھ

deepveer

سال 2017 کے آخر میں ویرات اور انوشکا کی شادی کے بعد سے اب تک بولی وڈ میں شادیوں کا سیزن مکمل آب و تاب کے ساتھ عروج پر ہے۔ رواں برس سونم، نیہا، دپیکا، اور پریانکا کی شادیوں کے چرچے خوب میڈیا کی خبروں کی زینت بنے رہے۔

رواں برس مشہور شادیوں کی فہرست میں دپیکا اور رنویر کی شادی کو پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، رنویر اپنی منفرد شخصیت اور عجیب و غریب لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے خبروں میں اِن رہتے ہیں، ان کے حوالے سے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ شادی اب وہ اپنی شخصیت کو تبدیل کرکے کچھ سنجیدگی اختیار کرلیں گے۔ تاہم ایسا نہیں ہوا اور اب انہوں نے واضح طور پر کہہ دیا کہ شادی کے بعد بھی وہ اپنی شخصیت کو نہیں بدلیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد نہ اپنی شخصیت کو بدلیں گے اور نہ ہی وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ دپیکا بھی خود کو بدلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہترین چیز ہے، میں شادی کے بعد ایک زبردست طاقت محسوس کررہا ہوں، اس سے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے نوجوانوں کو بھی جلد شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


News Source

شادی کے بعد اپنی شخصیت نہیں بدلوں گا، رنویر سنگھ

شناختی عنوان:,