Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

منا بھائی کی واپسی

ویب ڈیسک: بولی ووڈ کی مقبول سیریز منا بھائی کی تیسری فلم کی عکس بندی اس سال شروع ہونے والی ہے۔ سنجے دت ان فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ارشد وارثی سرکٹ بن کر ان کا ساتھ نبھاتے ہیں۔

اس سلسلے کی پہلی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس 2003 اور دوسری فلم لگے رہو منا بھائی 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں فلمیں سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھیں اور تیسری فلم کے بارے میں باتیں شروع ہو گئی تھیں لیکن اس میں تاخیر ہوتی گئی۔ اور سنجے دت کے جیل جانے سے معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔

فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ منا بھائی سیریز کی تیسری فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن سنجے دت کی زندگی پر فلم پہلے شروع کردی۔ فلم سنجو بھی باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی۔

سرکٹ یعنی ارشد وارثی نے ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیرانی نے منا بھائی تھری کا اسکرپٹ مکمل کرلیا ہے اور اس سال کے وسط یا آخر میں شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔


News Source

منا بھائی کی واپسی

شناختی عنوان:,