Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

’ہر وہ بات جو چھپانی تھی، اس نے شو پر بتادی‘

بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور اداکار انگت بیدی نے گزشتہ سال مئی میں خاموشی سے شادی کرلی تھی، جس کے چند ماہ بعد ہی ان کے گھر پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

نیہا دھوپیا اور انگت بیدی کی شادی کے بعد ایسی خبریں سامنے آئیں تھی کہ ان دونوں نے نیہا کے حمل سے ہونے کی وجہ سے فوری شادی کی، جس کے بعد انگت بیدی نے خود بھی ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کردیا تھا۔

گزشتہ سال انگت بیدی اپنی اہلیہ کے شو نو فلٹر نیہا میں جلوہ گر ہوئے تھے جہاں انہوں نے نیہا سے باتوں کے دوران اس راز سے پردہ اٹھایا تھا۔

شو کے دوران نیہا نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنے اور ان کے والدین کو شادی کے لیے کیسے منایا۔

مزید پڑھیں: ’شادی سے قبل حاملہ ہوچکی تھیں‘

اس پر انگت بیدی نے بتایا تھا کہ ’میں نے بس یہی کہا کہ ہم والدین بننے والے ہیں، پہلے سب حیران ہوگئے پھر بہت ڈانٹ پڑی‘۔

اس شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد کئی افراد نے نیہا اور انگت کو مبارکباد بھی دی جبکہ بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

انگت بیدی کا یہ انٹرویو کئی روز تک خبروں کی سرخیوں میں رہا، جس کے بعد اب نیہا نے اس پر کھل کر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ایک انٹرویو کے دوران نیہا کا کہنا تھا کہ ’ہر وہ بات جو چھپانی تھی، اس نے شو پر بتادی، ایک اہلیہ ہونے کی حیثیت سے میں چاہتی تھی کہ کسی کو کچھ نہ پتا چلے، لیکن شو کی پروڈیوسر ہونے کی وجہ سے مجھے یہی پھر صحیح لگا‘۔

انگت سے خفیہ شادی کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ’کبھی کبھار زندگی میں ہونے والی بہترین چیزیں ایسی ہی جلدی ہوجاتی ہیں، اگر مجھے 6 ماہ کا وقت بھی ملتا میں تب بھی اس ہی سادگی سے شادی کرتی، یہی جوڑا زیب تن کرتی‘۔


News Source

’ہر وہ بات جو چھپانی تھی، اس نے شو پر بتادی‘

شناختی عنوان:,