Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سارہ خان نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروالی

sara

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سارہ خان نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروالی جس کے بعد ان کا چہرہ پہلے کی نسبت خاصہ بدل گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سماج سے منسلک ڈرامہ سیریل ‘بدائی’ میں سادھنا کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے اپنے حسن میں اضافے کے لئے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی تاہم ان کی اس سرجری نے شخصیت کو نکھارنے کے بجائے مزید بگاڑ دیا۔

ان کے ہونٹ اب پہلے سے بہت موٹے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ خاصی مختلف نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں انہوں نے برقعہ کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، بعد ازاں اداکارہ نے ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی تھی۔

سرجری کے بعد ان کا چہرہ کیسا لگتا ہے ذیل میں ملاحظہ کریں۔

سرجری سے قبل وہ ایسی نظر آتی تھیں۔

Related imageImage result for sara khan bidaaiImage result for sara khan bidaaiImage result for sara khan bidaai


News Source

سارہ خان نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروالی

شناختی عنوان:,