Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ابھیشیک ایشوریا ’گلاب جامن‘ سے باہر؟

بولی وڈ کی کامیاب جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے مداح ان دونوں کو طویل عرصے کے بعد فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بےتاب تھے، کیوں کہ یہ دونوں آنے والی فلم ’گلاب جامن‘ میں ساتھ کام کرنے جارہے تھے۔

تاہم اب ایسا لگ رہا ہے جیسے ان دونوں اداکاروں کے مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار فلم کے اسکرپٹ کی وجہ سے ہی اب اس کا حصہ نہیں بن رہے۔

مزید پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کی ’گلاب جامن‘

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان دونوں نے فلم ’گلاب جامن‘ کے ہدایت کار سے اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد ہی انہوں نے فلم سائن کی تھی۔

البتہ جہاں اسکرپٹ میں تبدیلیاں کی ہی جارہی تھیں، وہیں اب یہ دونوں اداکار فلم میں دلچسپی نہیں لیتے نظر آرہے اور اب انہوں نے ’گلاب جامن‘ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

فلم ’گلاب جامن‘ کی پروڈکشن انوراگ کشیپ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ایشوریا رائے بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم گلاب جامن کے اسکرپٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس فلم کی کہانی نہایت خوبصورت ہے، اور ایک شادی شدہ جوڑے کو فلم میں پیش کرے گی، جس کے لیے میں اور ابھیشیک بہترین ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: باپ، بیٹے اور بیوی کی ‘گلاب جامن’

اگر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن اس فلم میں ساتھ کام کرتے تو یہ ان کی 8 سال بعد فلمی اسکرین پر واپسی ہوتی۔

ان دونوں کی ایک ساتھ آخری فلم ’راون‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔

ابھیشیک اور ایشوریا نے اس سے قبل کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں ’دھوم 2‘، ’گرو‘، ’کچھ نہ کہو‘، ’امراؤ جاں‘ اور ’سرکار راج‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔


News Source

ابھیشیک ایشوریا ’گلاب جامن‘ سے باہر؟

شناختی عنوان:,