Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

معروف شاعر اور افسانہ نگار ابن انشا کی آج 41ویں برسی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:معروف شاعر اور افسانہ نگار ابن انشا کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 41برس بیت گئے، لیکن ان کی شاعری اور افسانے آج بھی سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں ۔

مزاح نگار اور شاعر ابن انشا کا شمار اردو کے مایہ ناز قلمکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نظم و نثر کے میدانوں میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ابن انشا کا پہلا مجموعہ کلام چاند نگر تھا، اس کے علاوہ ان کے شعری مجموعوں میں اس بستی کے ایک کوچے میں اور دلِ وحشی شامل ہیں۔ انکی غزل انشا جی اٹھو اب کوچ کرو نے انہیں بام عروج پر پہنچادیا۔

انشاجی نے اردو ادب کو کئی خوبصورت سفرنامے عطا کئے جن میں آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلیے اور نگری نگری پھرا مسافر شامل ہیں ، ان کی دیگر کتابوں میں اردو کی آخری کتاب، خمارِ گندم اور باتیں انشا جی کی قابل ذکر ہیں۔

ابن انشا سرطان جیسے موذی مرض کا شکار ہوکرعلاج کی غرض سے لندن گئے اور 11جنوری 1978 کو وہیں وفات پائی ،انہیں کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تاہم ان کی یادیں چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔


News Source

معروف شاعر اور افسانہ نگار ابن انشا کی آج 41ویں برسی

شناختی عنوان:,