Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

رنبیر اور عالیہ کی منگنی کب ہوگی؟

alia

یہ بات تو آپ کے علم میں ہوگی کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے رشتے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے مداح اس بات کا بیتابی سے انتظار کررہے ہیں کہ دونوں کا رشتہ کب آگے بڑھتا ہے یا ان کی منگنی کب ہوگی۔

خیر اب ایسا لگتا ہے جیسے ان کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا کیونکہ بولی وڈ کی سابقہ اداکارہ اور رنبیر کپور کی ماں نیتو کپور سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ جون تک رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی منگنی کی خواہشمند ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں نیتو کپور کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں رنبیر اور عالیہ کی منگنی ہو جائے۔

عالیہ بھٹ کو اپنی بہو بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے رنبیر کپور کی ماں کا کہنا ہے کہ یہ مناسب وقت ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائیں لیکن وہ دونوں فلم ‘براہمسترا’ کی ریلیز کے بعد منگنی کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے فلم ‘براہمسترا’ میں عالیہ اور رنبیر کی جوڑی کو مرکزی کردار ادا کرتے دیکھا جاسکے گا جبکہ یہ فلم برس جون میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


News Source

رنبیر اور عالیہ کی منگنی کب ہوگی؟

شناختی عنوان:,