Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

رنویر سنگھ کا ’میری گلی میں‘ نیا انداز

بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا ایک اور گانا ’میری گلی میں‘ ریلیز کردیا گیا، جس میں ایک مرتبہ پھر رنویر سنگھ ریپر بنتے نظر آئے۔

یہ نیا گانا بھارتی ریپرز ڈیوائن اور نیازی کے گانے ’میری گلی میں‘ کا ریمکس ہے۔

فلم ’گلی بوائے‘ ان ہی دو ریپرز کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، جنہوں نے ممبئی کی گلیوں میں ایک ساتھ ریپ میوزک کا آغاز کیا اور پھر اپنی ویڈیوز سے مقبولیت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: گلی بوائے رنویر سنگھ کا ’ٹائم آگیا‘

رپورٹس کے مطابق فلم ’گلی بوائے‘ کے اس نئے گانے کی ویڈیو میں ڈیوائن اور نیازی کے گانے کی میکنگ کو ہی پیش کیا جائے گا، کہ ان دونوں نے یہ گانا کس طرح تیار کیا تھا۔

جبکہ گانے کے ساتھ فلم میں رنویر سنگھ کے کردار کو بھی مزید واضح کیا۔

رنویر سنگھ نے اس گانے میں نیازی کو پیش کیا جبکہ ان کے ساتھی اداکار سدہانتھ چاترویدی نے ڈیوائن کا کردار نبھایا۔

اس فلم کے نئے گانے کی گلوکاری رنویر سنگھ نے خود کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علا الدین اور سمبا کے بعد رنویر سنگھ ’گلی بوائے‘

خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کا پہلا گانا ’اپنا ٹائم آئے گا‘ بھی ریلیز ہوا تھا، جس کی گلوکاری بھی رنویر سنگھ نے ہی کی تھی۔

اس گانے کو ڈیوائن نامی ریپر اور انکر تیواری نے تحریر کیا۔

فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

اس فلم کی ہدایات زویا اختر نے دی ہے، جبکہ اس کی پروڈکشن ٹائگر بےبی اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کی گئی۔

یہ زویا اختر اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل یہ دونوں 2015 کی کامیاب فلم ’دل دھڑکنے دو‘ میں کام کرچکے ہیں۔

فلم ’گلی بوائے‘ رواں سال 14 فروری کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


News Source

رنویر سنگھ کا ’میری گلی میں‘ نیا انداز

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں