Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

خوبصورت ماڈل ”ایما“ ، نظر نہ آنے والی ایک حقیقت

متاثر کن آنکھوں، بے عیب جلد، شیریں ہونٹ اور بہترین بالوں کی سے وجہ سے لوگ جاپانی ماڈل ایما کو پسند کیے بغیر نہیں رہ پاتے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایما کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں۔

ایما، جس کا نام جاپانی لفظ ima (مطلب اب) سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے، سی جی ماڈلنگ کی پیش کش ہے لیکن یہ انسٹاگرام کی مشہور شخصیت بن گئی ہے۔ انسٹاگرام پر ایما کے فالورز کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہے۔

تین دن پہلے یہ تعداد آدھی سے بھی کم تھی لیکن ایما کی چند تصویریں وائرل ہونے پر اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اس کے ڈسکرپشن میں لکھا ہوا ہے کہ وہ ایک ورچوئل ماڈل ہے لیکن اس کے حقیقت سے قریب تر خدوخال دیکھ کر یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ ایما حقیقی شخصیت نہیں۔

ایما کو پہلی بار پچھلے سال پیش کیا گیا تھا لیکن 2019 اس کی مقبولیت کا سال ہے۔ فروری 2017 کے سی جی ورلڈ میگزین کے ٹائٹل پر ایما کی ہی تصویر ہے۔

اس سے پہلے انسٹاگرام پر کئی ورچوئل اسسٹنٹ، جیسے Lil Miquela ، پیش کیے جا چکے ہیں لیکن ایما سب سے زیادہ حقیقت سے قریب تر ہے۔

install suchtv android app on google app store


News Source

خوبصورت ماڈل ”ایما“ ، نظر نہ آنے والی ایک حقیقت

شناختی عنوان:,