Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اپارٹمنٹ سے گووندا کے بھانجے کی لاش برآمد

govindaimage

بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار گووندا کے بھانجے جَنویندرا آہوجا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح یاری روڈ ایکسٹینشن پر ایک اپارٹمنٹ سے اداکار گووندا کے بھانجے کی لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام نے تو ابھی کسی بھی طرح کا موقف اپنانے سے گریز کیا ہے مگر دوسری جانب گووندا کے دوسرے بھانجے کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کاشمیرا شاہ نے جَنویندرا آہوجا کی موت کو طبعی قرار دے دیا ہے۔

کاشمیرا شاہ نے جَنویندرا اہوجا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب جنویندرا کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہیں تاہم انہوں نے مزید کچھ کہنے سے گریز کیا۔


News Source

اپارٹمنٹ سے گووندا کے بھانجے کی لاش برآمد

شناختی عنوان:,