Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آخر ایسا کیا ہوا کہ ابرار الحق کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے

Untitled-1-Recovered

ملتان:  معروف گلوکار ابرار الحق کے میوزک کنسرٹ کے دوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ابرار الحق کے میوزک کنسرٹ کے دوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک ہاؤسنگ کالونی کی انتظامیہ کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرایا گیا تھا، جس میں گلوکار ابرار الحق پرفارم کر رہے تھے۔

اس دوران کچھ منچلے نوجوان ڈانس کرنے کے لیے اسٹیج پر چڑھ گئے، جس سے انتظامیہ اور نوجوانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس سے کئی نوجوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا اور لائٹیں بند کردیں گئیں۔

دوسری جانب جھگڑے کے بعد ابرار الحق کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔


News Source

آخر ایسا کیا ہوا کہ ابرار الحق کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں