Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

’لوگوں کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے‘

بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اب تک سنجیدہ، ایکشن، رومانوی اور کامیڈی ہر طرح کی فلموں میں کام کیا ہے، تاہم اداکار کا ماننا ہے کہ کامیڈی فلموں میں کام کرنا اتنا آسان نہیں جتنا لوگوں کو نظر آتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کامیڈی فلموں میں کام کرنے کو لوگ کچھ بھی سمجھے تاہم ان فلموں کے بارے میں لوگوں کا یہ خیال بالکل غلط ہے کہ بیوقوفی سے بنتی ہیں۔

اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ لوگ کامیڈی فلم کو پاگل پن کا نام کیوں دیتے ہیں، لوگوں کو ہنسانا آسان کام نہیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’آج ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کامیڈینز کو سب سے بڑا اسٹار مانا جاتا ہے، جیسے یہاں ہمارے ملک میں کپل شرما بڑے اسٹار ہیں، لوگوں کو ہنسانا مشکل کام ہے اور یہ سمجھداری کے ساتھ کیا جاتا ہے، صرف عجیب منہ بناکر لوگوں کو ہنسایا نہیں جاتا‘۔

مزید پڑھیں: اجے دیوگن اب ارشد وارثی کے ساتھ ’ٹوٹل دھمال‘ کریں گے

اجے کے مطابق ’ایسا کون ہے جو ہنسنا نہیں چاہتا؟ کامیڈی فلمز بار بار دیکھی جاسکتی ہیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ دوسری انداز کی فلمیں اچھی نہیں وہ بھی اچھی ہیں‘۔

خیال رہے کہ 49 سالہ اجے دیوگن بہت جلد کامیڈی سیریز دھمال کی آنے والی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے اداکار نے کہا کہ انہیں اس فلم کا اسکرپٹ بےحد پسند آئے اور اسے سنتے ہی انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی دے دی۔

یاد رہے کہ اجے دیوگن اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی کامیڈی فلموں کا حصہ بنتے آرہے ہیں۔

ان کی کامیڈی فلم ’عشق‘ 1997 میں ریلیز ہوئی جو کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

اجے دیوگن کامیاب کامیڈی سیریز ’گول مال‘ کے بھی مرکزی کردار رہے ہیں۔

ان کی آنے والی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں ریتیش دیشمکھ، جاوید جعفری، ارشد وارثی، انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ بھی موجود ہیں۔

فلم رواں سال 22 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔


News Source

’لوگوں کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے‘

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں