Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

میں شرمندہ نہیں ہوں، ملائیکا اروڑا

malaika

سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکا اروڑا نے ‘منی بدنام ہوئی’ اور ‘انار کلی ڈسکو چلی’ جیسے متعدد ڈانس نمبرز پر پرفارم کیا ہے تاہم اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے گانوں میں پرفارمنس کرنے پر شرمندہ نہیں ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکاراہ و رقاصہ کا کہنا تھا کہ ایسے گانوں کو ‘ڈانس یا آئٹم سانگز’ کے ناموں میں قید نہیں کرنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی بھی ایسی پرفارمنس میں شرمندگی محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی کوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

آئٹم اور ڈانس نمبرز سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ایسے گانوں پر اعتراض اٹھاتا ہے تو دوسروں کو آگے بڑھ کر ایسے معاملات پر بات کرنی چاہیئے اور انہیں سمجھانا چاہیئے۔

ایسے گانوں سے متعلق ملائیکا کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا بھی بھرپور احساس رہا ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہی ہیں۔

ارباز خان کی سابقہ اہلیہ نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ وہ ایسے متعدد مشہور گانوں پر پرفارم کرچکی ہیں اور انہیں ایسی پرفارمنس سے پیار ہے۔

ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ان دنوں ملائیکا اروڑا کو ارجن کپور کے ساتھ دیکھا جاتا ہے اور اب یہ باتیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرلیں گے۔

واضح رہے ملائیکا اروڑا اور ارباز خان کی شادی 1998 میں ہوئی تھی تاہم انہوں نے 2016 میں اپنے 18 سالہ اس طویل رشتے کا اختتام کردیا۔ دونوں کا ایک 15 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔


News Source

میں شرمندہ نہیں ہوں، ملائیکا اروڑا

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں