Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

22 مارچ کو ’لال کبوتر‘ دیکھنے کیلئے ہوجائیں تیار

کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس میں اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ منشا پاشا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم بینوں کے لیے اس بار ریم کوم ہوگا نہ رومانوی کہانی کا مزہ بلکہ پہلی بار تلخ حقیقت کی عکاسی کرنے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم ’لال کبوتر‘ کا زبردست ٹریلر گزشتہ روز جاری کیا گیا جس میں کراچی میں ہونے والے جرائم پر روشنی ڈالی گئی ہے اور شہر کے تاریک پہلو کی عکاسی کی گئی ہے۔

اداکار احمد علی اکبر فلم میں ٹیکسی ڈرائیور عدیل احمد کا کردار نبھا رہے ہیں جن کا تعلق ایک چھوٹے طبقے سے ہے اور وہ دبئی جانے کے خواہاں ہیں جس کے لیے وہ غیر قانونی کام کرنے کے لیے آمادہ ہوجاتے ہیں۔

جب کہ منشا پاشا بطور عالیہ ملک جلوہ گر ہوں گی جو کسی کھوج میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں جس کے لیے وہ عدیل احمد کی مدد لیں گی۔

فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور احمد علی سمیت راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی شامل ہیں۔

کمال خان کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ آئندہ ماہ 22 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

install suchtv android app on google app store


News Source

22 مارچ کو ’لال کبوتر‘ دیکھنے کیلئے ہوجائیں تیار

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں