Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

معروف بھارتی فنکار ریکھا اورہرش دیپ نے پاکستانی دورہ منسوخ کردیا

hardsheep

معروف بھارتی  گلوکار ریکھا بھردواج اور ہرش دیپ کور نے بھی اپنا پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔

پہلے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی نے اپنا دورہ کراچی منسوخ کیا تھا ، ریکھا اور ہرش دیپ شان پاکستان ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہی تھیں اور یہ ایونٹ آئندہ ماہ پاکستان میں منعقد ہونا تھا۔

ریکھا اپنا مقبول گانے پھول، کبیرا اور گھاگرا سے کافی پہچانی جاتی تھیں ۔ یہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اکیس اور بائیس مارچ کو ایوارڈ اور میوزک سمٹ میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اسٹیج پر شرکت کرتیں ۔

تاہم بھارتی خبررساں ادارے کو ریکھا نے تصدیق کی ہے کہ وہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نہیں جارہی اور انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس شو میں شرکت فوری منسوخ کردی تھی۔

پاکستانی منیجمنٹ کمپنی نے تردید کی ہے کہ ان کو ہرش دیپ اور ریکھا کے پاکستانی دورے کے منسوخ ہونے سے متعلق معلومات ہیں۔ پی آر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شان پاکستان ایونٹ پاکستان اور  بھارت کے درمیان محبت و ثقافت  کے فروغ کے حوالے سے ایونٹ ہے اور اس ایونٹ کا کسی بھی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Source: timesnownews.com


News Source

معروف بھارتی فنکار ریکھا اورہرش دیپ نے پاکستانی دورہ منسوخ کردیا

شناختی عنوان:,