Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

علی ظفر کے پیچھے بھی بھارتی انتہاپسند پڑگئے

alizafarimage

علی ظفر کا شمار معروف شوبز فنکار کے طور پر ہوتا ہے اور وہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ مقبول ہیں ۔

 بولی وڈ میں انہوں نے میرے برادر کی دلہن، تیرے بن لادن ، چشمے بدوور اور ڈیئر زندگی میں اہم کردار نبھائیں ہیں اور بھارتی مداح ان کے گن گاتے ہوئے نہیں تھکتے تھے ، مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد وہ علی ظفر کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تقریر میں بھارت سے الزامات پر ثبوت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر علی ظفر ان کو سراہا تھا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تعریفی کلمات کہہ تھے۔

 لیکن انکے یہ کہنے کی دیر تھی کہ بھارتی انتہاپسندوں نے علی ظفر کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور بالواسطہ طور پر بھارت میں دوبارہ آنے پر سبق سکھانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

firstimage

چھ منٹ کے دورانیے پر مشتمل اپنی تقریر میں وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ حملے میں پاکستان پر الزامات کو رد کیا تھا اور کہا تھا کہ اس میں کسی طور پر بھی پاکستان شامل نہیں ہے ۔ تقریر میں انہوں نے بھارتی حکومت سے الزامات پر ثبوت دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

Source: timesnownews.com


News Source

علی ظفر کے پیچھے بھی بھارتی انتہاپسند پڑگئے

شناختی عنوان:,