Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وزن میں نمایاں کمی

sania

قدرت نے عورت کو ماں بننے کا شرف عطا کیا ہے اور جب ایک عورت ماں بنتی ہے تو وہ اپنے احساسات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔

ماں بننے کے مراحل میں جہاں عورت کو کئی مشکلات درپیش آتی ہیں وہیں وزن میں ٹھیک ٹھاک اضافہ بھی ایک بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ماں بننے والی بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا وزن بھی کافی بڑھ گیا تھا تاہم انہوں نے اپنی فٹنس کی بحالی کیلئے روزانہ 5 گھنٹے جم میں سرگرم رہ کر نمایاں کمی کرلی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹریو میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک اپنے وزن میں 22 کلوگرام کمی کرلی ہے۔

اپنے بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر ٹینس کورٹ میں واپسی کی خواہش مند ہیں اور وہ اس کیلئے سخت محنت کررہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل اور بعد دیگر خواتین کیلئے مثال قائم کردی ہے، انہوں نے اذہان مرزا ملک کی پیدائش کے بعد سے صرف 4 ماہ میں سخت محنت کرتے ہوئے وزن میں 22 کلو کی نمایاں کمی کرلی ہے۔

ثانیہ ان دنوں آسٹریلوی ٹرینر رابرٹ بالارڈ کی زیرنگرانی دبئی میں فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں برس اگست میں ٹینس کورٹ میں واپس اتر کر یو ایس اوپن کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔


News Source

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وزن میں نمایاں کمی

شناختی عنوان:,