Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ارب پتی شخص کی بیٹی کو مارنے اور بچانے کی جنگ ’ٹرپل تھریٹ‘

ہولی وڈ کی آنے والی ایکشن مارشل آرٹ فائٹ فلم ’ٹرپل تھریٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، ساتھ ہی فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا۔

ایکشن فائٹ مارشل آرٹ فلم ’ٹرپل تھریٹ‘ کا پہلا ٹریلر 2 سال قبل 2017 میں جاری کیا گیا تھا اور فلم کو 2018 کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم فلم کو گزشتہ 2 سال میں ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا، فلم کی تمام شوٹنگ 2017 کے اختتام تک مکمل ہو چکی تھی۔

اب فلم کا نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں ماہ 22 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

فلم میں لڑکی کی حفاظت کرنے اور انہیں قتل کرنے والے گروپ کے افراد ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں—اسکرین شاٹ

نئے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین فلم دیکھتے وقت بوریت کا شکار نہیں ہوں گے۔

ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں نہ صرف فائٹ اور ایکشن دیکھنے کو ملے گا بلکہ فلم میں سسپنس بھی دیکھنے کو ملے گا۔

’ٹرپل تھریٹ‘ کی کہانی ایک ارب پتی شخص کی خوبصورت اور نوجوان بیٹی کو قتل کرنے کے ایک خفیہ مںصوبے کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں جہاں ارب پتی شخص کی بیٹی کو قتل کرنے والی جرائم پیشہ افراد کی ٹیم اپنے حربے استعمال کرتی نظر آتی ہے۔

وہیں ارب پتی شخص کی بیٹی کی جانب سے اپنی حفاظت کے لیے نوکری پر رکھے گئے سیکیورٹی گارڈز کی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آتی ہے۔

شائقین مارشل آرٹ کی فائٹ بھی دیکھ سکیں گے—پرومو فوٹو

ارب پتی لڑکی کو قتل کرنے اور بچانے کی دونوں گروہوں کی جنگ آہستہ آہستہ ذاتی جنگ بن جاتی ہے اور دونوں گروپ ایک دوسرے سے مارشل آرٹ سمیت دیگر اقسام کی لڑائی میں بازی لینے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

فلم کی ہدایات جیسے وی جا نسن نے دی ہیں اور اس کی کہانی جوئے اوبرین، فینگن سانگ اور پال استیلی نے لکھی ہے۔

فلم کی کاسٹٓ میں سیلینا جیڈی، اسکاٹ ایڈکنز، مائیکل جے وائٹ، ٹائگر ہو چین اور جیجا یانن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم کو رواں ماہ 22 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔


News Source

ارب پتی شخص کی بیٹی کو مارنے اور بچانے کی جنگ ’ٹرپل تھریٹ‘

شناختی عنوان:,