Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سارہ علی خان کی سیاسی میدان میں قدم رکھنے کی خواہش

sara

بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی چھا گئی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی ایک اور خواہش کا اظہار کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان نے اب سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کرنا ان کی زندگی کی سب سے پہلی ترجیح ہے تاہم وہ اداکاری کے بعد سیاست میں بھی آنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ڈگری سیاست اور تاریخ کے حوالے سے ہے اسی لئے میں سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھنا چاہتی ہوں۔

گزشتہ برس فلم ‘کیدارناتھ’ کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان اداکاری کے ساتھ ساتھ لندن سے پولیٹیکل سائنس اور ہسٹری کی ڈگری بھی حاصل کررہی ہیں۔

واضح رہے سارہ علی خان نے تھوڑے عرصے میں ہی شہرت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، وہ ان دنوں امتیاز علی کی فلم ‘لو آج کل’ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


News Source

سارہ علی خان کی سیاسی میدان میں قدم رکھنے کی خواہش

شناختی عنوان:,