Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اداکارہ ایلیسن میک کا عدالت کے روبرو شرمناک اعتراف

allison

معروف امریکن اداکارہ ایلیسن میک نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ وہ مینٹور شپ پروگرام کی آڑ میں لڑکیوں سے جسم فروشی کراتی رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا خبر رساں ادارر کے مطابق اداکارہ نے بروکلین کی وفاقی عدالت کے روبرو خود پر عائد الزامات کو قبول کرلیا ہے۔

اپنے اعترافی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان لڑکیوں کو یہ جھانسہ دے کر پھنساتی تھیں کہ وہ ایک خواتین کو بااختیار بنانے والے ادارے کے ساتھ کام کریں گی۔

انہوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں اپنے اعمال کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہوں’۔

کارروائی کے دوران ایلیسن میک نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ خواتین کو یرغمال بنا کر رکھتی تھیں، انہیں بھوکا رکھ کر بلیک میل کرتی تھیں اور جسم فروشی پر مجبور کرتی تھیں۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے ایک ایسا سسٹم قائم کیا تھا جس کی وجہ سے خواتین یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتی تھیں کہ اگر انہوں نے سروس مہیاء نہ کی تو بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔


News Source

اداکارہ ایلیسن میک کا عدالت کے روبرو شرمناک اعتراف

شناختی عنوان:,