Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ذہانت کی یہ نشانی آپ میں ہے؟

خیالی پلاﺅ پکانے کو اچھی عادت نہیں سمجھا جاتا مگر ہوسکتا ہے کہ یہ چیز آپ کو دیگر افراد سے زیادہ ذہین بناتی ہو۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

جارجیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا تخلیقی اور تیز ذہن کی علامت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : سست طرز زندگی ذہانت کے لیے تباہ کن

اس تحقیق کے دوران رضاکاروں پر ہونے والے ٹیسٹ سے ثابت ہوا جن لوگوں میں یہ عادت پائی جاتی ہے وہ ذہانت اور تخلیقی آزمائشوں میں زیادہ اسکور لیتے ہیں۔

تحقیق کے دوران دماغی اسکین سے معلوم ہوا کہ خیالی پلاﺅ پکانے والے افراد کا دماغ زیادہ کارگزار ہوتا ہے اور وہ اپنے ذہنی توانائی کو زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرپاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اس طرح کی عادت رکھنے والے افراد کے دماغ کے وہ حصے زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں جو عام طور پر زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دیر تک جاگنے والے ہوتے زیادہ ذہین؟

آسان الفاظ میں دماغ کے وہ حصے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ایسے افراد زیادہ ذہین، تخلیقی سوچ کے حامل ہوتے ہیں اور لوگوں کا یہ خیال غلط ہے کہ یہ عادت ذہن پر کنٹرول میں ناکامی کا نتیجہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے ان خیالات کو تقویت ملتی ہے کہ جن لوگوں کا ذہن زیادہ موثر طریقے سے کام کرتا ہے، ان کے ذہن کی گنجائش بہت زیادہ ہوتی ہے جو وہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنے میں صرف کرتے ہیں۔


News Source

ذہانت کی یہ نشانی آپ میں ہے؟