Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پنجاب کے قیدی ایڈز میں مبتلا

aidsas

پنجاب کی جیلوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے امراض کا راج ہے۔جیل میں چھ ہزار قیدی موذی امراض میں مبتلا نکلے۔

 پنجاب کی 41 جیلوں میں 6000 قیدی ایڈز اور ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہو گئے۔اعداد و شمار کے مطابق سنٹرل جیل فیصل آباد ایڈز کے 65، ہیپاٹائٹس کے 481 قیدیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایڈز کے 29 اور ہیپاٹائٹس کے 131 قیدیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں ایڈز کے 19، 12 ٹی بی اور21 ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں۔

 آئی جی پنجاب جیل خانہ جات کہنا ہے کہ 32000 قیدیوں کی سکریننگ کی گئی ہے۔بیمار قیدیوں کی میڈیکیشن شروع کر دی گئی ہے۔

 آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد بیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 9 جیلوں میں قیدیوں کو 3 ماہ کی ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔


News Source

پنجاب کے قیدی ایڈز میں مبتلا